مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی صحیح رہنمائی کی‘ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی

جمعرات 29 اگست 2019 13:58

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اگست2019ء) مسئلہ کشمیر کے حوالے سے جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی صحیح رہنمائی کی۔حکمرانوں کی نااہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار الخدمت فائونڈیشن ضلع گوجرانوالہ کے صدر ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی ،نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں پر بھارت کی ریاستی دہشت گردی تمام انسانی حدود کو کراس کر گئی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی طاقتوں کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے ورنہ دنیا کا امن تباہ ہونے کے ذمہ دار عالمی ادارے ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی اور اساسی عقیدہ ہے اس کی حیثیت روح کی ہے اگر یہ عقیدہ محفوظ نہ رہا تو اسلام اور ملک بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ملک دشمن طاقتیں وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کر کے اپنے مذموم مقاصد پورا کرنا چاہتی ہیں ہم اکٹھے اور متحد ہو کر ان کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ ملک کے دفاع اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ملکی تمام ادارے ‘سیاسی جماعتیں اور مذہبی قیادتوں کو سیسہ پلائی دیوار بن کر دشمن کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں