پاکستانی قوم کبھی بھی کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے‘رانا ساجد علی ملک

پاک فوج اور حکومت نے ملکر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جو پالیسی اپنا رکھی ہے عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

جمعہ 6 ستمبر 2019 14:47

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) پاک فوج اور حکومت نے ملکر مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے جو پالیسی اپنا رکھی ہے عوام اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں پوری قوم نے یوم دفاع کے موقع پر کشمیریوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کرکے ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی قوم کبھی بھی کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق امیدوار قومی اسمبلی رانا ساجد علی شوکت اور رانا ماجد علی شوکت نے اپنے بیان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے اپنے اپنے دور حکومت میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا قوم مہنگائی کی صورت میں ان دو پارٹیوں کی لوٹ مار کی سزا بھگت ر ہی ہے ملکی لٹیرے پیسہ واپس کرنے کی بجائے خود کو مظلوم ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔۔انہوںنے کہاکہ نواز زرداری ٹولہ سن لے اب کرپشن نہیں بلکہ ملک آگے بڑھے گا،وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت گامزن ہے۔پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک وقوم کو جلد بحرانوں سے نکال لے گی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں