موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں غریب آدمی کیلئے علاج کی سہولت ناپید ہوچکی ہے‘چوہدری اختر علی خاں

مسلم لیگ (ن)کے دورحکومت کے برعکس موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کی مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے تمام اقسام کے ٹیسٹ کی فیسوں میں 200فی صدتک اضافہ کر کے ظلم کیا

جمعہ 6 ستمبر 2019 14:52

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) موجودہ حکومت کے دور اقتدار میں غریب آدمی کیلئے علاج کی سہولت ناپید ہوچکی ہے عوام مہنگائی کے بوجھ کو برداشت نہیں کر پارہی،حکومت کی جانب سے پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں ٹیسٹ کی فیسوںمیں 200فی صد تک اضافہ ظلم ہے ۔ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی کامونکے چودھری سجاد احمد خاں اور سماجی سیاسی رہنما چودھری عبداللہ اختر خاں نے اپنے بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دور میں عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ریکارڈ بجٹ فراہم کیاگیا اور سرکاری اسپتالوں میں ایم آر آئی ، سی ٹی سکین ، ایکسرے ، الٹراسائونڈ سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام کی مشکلات کو نظر انداز کرتے ہوئے تمام اقسام کے ٹیسٹ کی فیسوں میں 200فی صدتک اضافہ کر کے ظلم کیا ہے اور عوام جو کہ پہلے ہی مہنگائی کے تھپیڑوں سے بد حال ہیں انہیں علاج کی سہولیات سے محروم کرنیکی پالیسی اپنائی جارہی ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں