کامونکے‘بھتہ نہ دینے پر پولیس ملازم کے بیٹے نے محنت کش کو تشدد کر کے زخمی کردیا

جمعرات 3 اکتوبر 2019 15:38

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2019ء) بھتہ نہ دینے پر پولیس ملازم کے بیٹے نے محنت کش کو تشدد کر کے زخمی کردیا،پولیس ملازم نے بیٹے کو قانونی کارروائی سے بچانے کیلئے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کے ڈاکٹر سے ساز باز کرکے خود ساختہ رزلٹ ڈکلیئر کروا لیا جس کو میڈیکل بورڈ نے مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ بلال پارک کا رہائشی فیصل اقبال سبز منڈی میں محنت مزدوری کرتا ہے جس سے پولیس ملازم جاوید کے بیٹے عاقب نے بھتہ مانگا مگر اس نے بھتہ دینے سے انکار کردیا جس پر طیش میں آکر عاقب نے فیصل اقبال کو تشدد کا نشانہ بنایا ،فیصل اقبال نے قانونی کارروائی کیلئے مقامی ہسپتال سے رزلٹ بنوایا جس کو ملزم کے والد نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سے ساز باز کرکے خود ساختہ ڈکلیئر کرا لیا جس پر فیصل اقبال نے ڈی ایچ کیو ہسپتال گوجرانوالہ میڈیکل بورڈ کو درخواست دی تو انہوں نے تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال کامونکے کے ڈاکٹر کی رائے کو مسترد کردیا اور ملزمان کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی ۔

تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں