قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار بنیادی ہے‘محمد اویس شہباز

بدھ 9 اکتوبر 2019 14:21

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) قوموں کی تعمیر و ترقی میں تعلیم کا کردار بنیادی ہے اچھی تعلیم و تربیت انسان کو معاشرے کا کارآمد شہری بناتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہر تعلیم و پرنسپل پنجاب کانج کامونکے محمد اویس شہباز، صدر کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز محمود طفیل سرویا،جنرل سیکرٹری افتخار احمد سرویا،سرپرست محمد بلال اشرف،چیئرمین چودھری ارشد مسعود ویرکا، کاشف محمود ویرکا اور فیض الرحمن مختار نے اپنے بیان میںکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تعلیم ترقی کا سب سے بڑا زینہ ہے جن قوموں نے بھی ترقی کی منازل طے کی ہیں وہ علم ہی کی بدولت ہے ڈاکٹر انجینئر،سائنسدان، پروفیسرزڈگریاں حاصل کرنے کے لیے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوتے ہیں اور پھر معاشرے میں اچھا مقام حاصل کرتے ہیں اس لیے تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ علم کی شمع رو شن کیے بغیر جہا لت کے اندھیرو ں کو ختم نہیں کیا جا سکتا معیاری تعلیم ہر بچے کا بنیا دی حق ہے جسکی فرا ہمی کو یقینی بنا نے کیلئے پبلک سیکٹر کے سا تھ سا تھ نجی شعبے میں چلنے وا لے تعلیمی ادا رے اہم کر دار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں