خدمت ِخلق سے جو قلبی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں انسان بیان نہیں کر سکتا ‘چوہدری یاسر عرفات رامے

مخیر حضرات کو چاہئے وہ آگے آکر علاقہ کے حقدار غریب افراد کا سہارا بنیں تاکہ قوم اس مشکل گھڑی میں کامیابی سے باہر نکل آئے

پیر 30 مارچ 2020 15:18

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) خدمت ِخلق سے جو قلبی سکون ملتا ہے وہ لفظوں میں انسان بیان نہیں کر سکتا‘ دعائیں کروانے سے بہتر وہ دعا ہے جو کسی کا دکھ درد دور ہونے کے بعد کسی کے منہ سے بے اختیار نکلتی ہے درحقیقت وہی دعا انسان کو دنیا و آخرت میں کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ شہر کے مخیر حضرات کو چاہئے کہ وہ آگے آکر علاقہ کے حقدار غریب افراد کا سہارا بنیں اور قوم اس مشکل گھڑی میں کامیابی سے باہر نکل آئے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی تمام کوششوں کو بروئے کار لا کر انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد حیات بنائیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں