پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی روشن تاریخ دنیا کیلئے عمدہ ترین مثال ہے‘چوہدری محمد نعیم بلا

پیر 30 مارچ 2020 15:18

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2020ء) چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کی روشن تاریخ دنیا کیلئے عمدہ ترین مثال ہے چین ان دنوں خود مشکل حالات سے دوچار ہے لیکن پھر بھی اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کو نہیں بھولا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق ناظم یونین کونسل چودھری محمد نعیم بلا،رہنما تحریک لبیک پاکستان کے رہنما محمد شاہد حنیف،سابق کونسلر یونین کونسل سادھوکے چودھری ظہور احمد سندھو اور چیئرمین کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز چودھری ارشد مسعود ویرکا نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام چین کے اس جذبہ کی بھرپور قدر کرتے ہیںاس کڑے وقت میں جب کہ ہر طرف پریشانی اور فکر مندی کا عالم ہے پاکستان اور چین سچے دوستوں کی طرح ایک دوسرے کیساتھ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چین نے دوسرے ممالک کے برعکس پاکستانی طلباء کو اپنے ملک میں کورونا کیخلاف وہی بہترین سہولیات مہیا کیں جو کہ اپنے شہریوں کو دے رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ حالات خواہ کیسے بھی رہے ہوں پاکستان اور چین نے ہمیشہ ہر حال میں اپنی دوستی نبھائی ہے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں