گوجرانوالہ ،تاریخ کے مٹتے نقوش، راجہ رنجیت سنگھ کی بارہ دری ٹوٹ پھوٹ کا شکار

بدھ 27 مئی 2020 15:02

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر واقع تاریخی شیرانوالہ باغ میں راجہ رنجیت سنگھ کے دور میں تعمیر ہونیوالی بارہ دری دوبارہ تعمیر ومرمت کے چند ماہ بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں سکھ مہا راجہ رنجیت سنگھ نے دو سو سال قبل اپنے والد مہان سنگھ کی یاد میں بارہ دری تعمیر کروائی تھی، جہاں وہ اپنی کابینہ کے ہمراہ بیٹھ کر سلطنت کے فیصلہ کرتے تھے۔

اس عمارت کو روشن اور ہوادار بنانے کیلئے چاروں اطراف 12 دروازے بنائے گئے تھے، مگر مناسب دیکھ بھال نہ ہونے اور ناقص میٹریل استعمال ہونے کی وجہ سے یہ عمارت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے۔تاریخ کے مٹتے نقوش کو محفوظ رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس کا دوبارہ سروے بھی کیا گیا تاہم ابھی تک اس کی تعمیر ومرمت شروع نہ کی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں