پارلیمنٹ سے ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری اہم سنگ میل ہے‘سیٹھ عبدالرب عدنان

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:16

ْکامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) پارلیمنٹ سے ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری اہم سنگ میل ہے،اب مستقبل میں منی لانڈرنگ اور دہشتگردی پر قابو پانے میں بڑی مدد ملے گی،اس کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان اور پارلیمنٹ کے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف سٹی کامونکے کے صدر سیٹھ عبدالرب عدنان نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے قومی معاملات میں ایک مرتبہ پھر غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا، ایسے حساس ملکی ایشوز پر سیاست کرنا انتہائی افسوسناک امر ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ اپوزیشن میں موجود قومی رہنما اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے اور حکومت کے شانہ بشانہ ان قوانین کی منظوری میں حصہ لیتے جن کا تعلق نیشنل سکیورٹی اور سنجیدہ معاملات سے ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپنے طرز عمل سے اپوزیشن جماعتوں کو سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور اُن کا اصل چہرہ کھل کر عوام کے سامنے آگیا۔انہوںنے کہا کہ آئین سازی کی آڑ میں ذاتی مفادات کا تحفظ کسی کو زیب نہیں دیتا،پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کو جمہوری تقاضوں کے مطابق آئین سازی میں حصہ لینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب حقائق کا آئینہ دار ہے وہ کسی دبائو میں آئیں گے اور نہ ہی کسی کو این آر او دیں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں