گوجرانوالہ،کار پر فائرنگ، عدالت میں پیشی سے واپس آنیوالے 3 افراد ہلاک

ہفتہ 21 نومبر 2020 14:26

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 نومبر2020ء) گوجرانوالہ میں جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعہ کامونکی میں پیش آیا جہاں تینوں افراد شیخوپورہ میں عدالت سے پیشی کے بعد واپس آرہے تھے کہ کار پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتولین کی زمین کے معاملے پر اپنے گاؤں کے ایک فریق سے دشمنی ہے۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں