وکلاء کے مفادات کا تحفظ کرنے کیساتھ ساتھ بار اور بنچ کے درمیان توازن پیدا کرنے کی بھرپور جدوجہد کروں گا‘چوہدری محمد عارف گورائیہ

پیر 11 جنوری 2021 14:38

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء)اراکین بار نے مجھ پر اپنے جس اعتماد کا اظہار کیا اور اپنی محبتوں سے نوازا اُس پر میں اُن کا شکرگزار رہوں گا۔ان خیالات کا اظہار تحصیل بار ایسوسی ایشن کامونکے کے نومنتخب صدر چودھری محمد عارف گورائیہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر چودھری حیدر علی جعفری ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وکلاء کے مفادات کا تحفظ کرنے کیساتھ ساتھ بار اور بنچ کے درمیان توازن پیدا کرنے کی بھرپور جدوجہد کروں گا اور کالے کوٹ کی عظمت اور حرمت میں مزید اضافہ کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑوں گا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف کے بول بالا کیلئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اورنا انصافی پر نہ صرف آواز اٹھائی جائے بلکہ عملی طور پر ڈٹ کر مقابلہ بھی کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ وہ بحیثیت صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن وکلاء کی عزت نفس اور تقدس کے لیے ہر ممکنہ کوشش کریں گے وکلاء کے مسائل حل کروانا میری اولین ترجیح ہے بہت جلد اس سلسلے میں اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں