گوجرانوالہ،اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر تاوان مانگنے والا گرفتار

ہفتہ 1 مئی 2021 13:07

گوجرانوالہ،اپنے اغواء کا ڈرامہ رچا کر تاوان مانگنے والا گرفتار
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) گوجرانوالہ میں پولیس نے اپنے ہی اغواء کا ڈرامہ رچا کر گھر والوں سے تاوان مانگنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم نواز کو علی پور چٹھہ سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقے نوکھر کے رہائشی ملزم نواز نے کاروبار کے لیے والد سے رقم مانگی تھی۔پولیس کے مطابق والد سے رقم نہ ملنے پر ملزم 2 روز قبل گھر سے غائب ہو گیا تھا، ملزم نے اپنی رہائی کے بدلے 80 لاکھ روپے مانگے تھے۔ملزم کے والدین نے پولیس کو صورتِ حال سے آگاہ کیا تو تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں