گوجرانوالہ ،اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا مزدور پولیس نے پکڑلیا ، اعتراف جرم کرلیا

ہفتہ 1 مئی 2021 15:16

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2021ء) اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا مزدور پولیس نے پکڑلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے تھانہ کوٹ لدھا میں مزدور کے اغواء اور 80 لاکھ روپے تاوان کا ڈراپ سین ہو گیا، اپنے ہی اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والا مزدورپولیس نے گرفتار کرلیا پولیس حکام کے مطابق محمد نواز نامی شخص نے گھر والوں سے کاروبار کے لیے پیسے لینے کیلئے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایااور اغواء ہونے کے بعد علی پور چھٹہ کی مقامی مسجد میں رہائش پذیر تھا، نواز گھر کے گردونواح میں ہی لوکیشن بدل کر تاوان کے لیے گھر والوں کو تاوان کے لیے کال کرتا تھا۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ کوٹ لدھا پولیس نے ٹیکنکل بنیادوں پر کام کرتے ہوئے نوجوان کو گرفتار کرلیا، اور ملزم نے گرفتار ہوتے ہی اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ گھر والے کاروبار کے لیے پیسے نہیں دیتے تھے اپنا کاروبار کرنے اور پیسے ہتھیانے کے کیے اغواء کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں