کامونکی، نوجوان کی فائرنگ سے باپ قتل، چچا شدید زخمی

بدھ 2 جون 2021 16:05

کامونکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) کامونکی میں نوجوان نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل اور چچا کو شدید زخمی کردیا۔چک ہندہ کے رہائشی تنویر اوراس کے والد میں تلخ کلامی کے بعد بیٹے نے اپنے باپ پرفائرنگ کردی جس سے اس کا والد صغیر احمد موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ چچا شبیر احمد گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا، صدر پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے لاش اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں