گوجرانوالہ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی، دولہا اور 3 باراتی گرفتار، میرج ہال بھی سیل

ہفتہ 5 جون 2021 12:53

گوجرانوالہ، ایس اوپیز کی خلاف ورزی، دولہا اور 3 باراتی گرفتار، میرج ہال بھی سیل
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) گوجرانوالہ کے ایک میرج ہال میں جاری شادی کی تقریب کے خلاف پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دولہا سمیت 4 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے میرج ہال کو بھی سیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ پولیس کے مطابق تھانہ سٹی وزیر آباد کے علاقے میں واقع ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب جاری تھی۔دورانِ چیکنگ میرج ہال میں جاری تقریب میں شریک افراد کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔پولیس نے گرفتاری کے بعد آفتاب نامی ملزم کو شخصی ضمانت پر تھانے سے ہی رہا کر دیا۔ملزمان کے خلاف پولیس کی مدعیت میں کورونا ایس او پیز کی دفعات کے تحت مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں