پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،بجٹ کے فوراً بعد عوام کو آفٹر شاکس کا سامنا ہے‘چوہدری اختر علی خاں

منگل 22 جون 2021 13:39

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ظالمانہ اقدام ہے،بجٹ کے فوراً بعد عوام کو آفٹر شاکس کا سامنا ہے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کے دعوئوں کی نفی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و ایم پی اے چودھری اختر علی خاں،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چودھری سجاد احمد خاں،سابق چیئرمین یونین کونسل سادھوکے چودھری محمد گلفام ورک،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ(ن) پی پی 61 چودھری عظمت علی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چودھری کاشف ریاض ورک اور محمد اسلام مغل نے اپنے بیان میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھاکر عوام دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔ قول و فعل میں تضاد پی ٹی آئی کی حکومت کا وطیرہ بن گیا ہے ملک بھر میں مہنگا ئی میں تیزی سے اضافے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی سے غربت بے روزگاری بھوک اور بدحالی کی شرح میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔ کاروبار کے غیر فعال حالات معاشی اعشاریوں کی ناہموار صورتحال ملک میں غیر یقینی کو مزید بڑھا رہی ہے۔ تاجر دکاندار،محنت کش طبقہ، ٹرانسپورٹر،صنعتکار سمیت ہر طبقہ پریشان ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں