عقیدہ توحیدورسالت اساسِ اسلام ہے دین ِ اسلام کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی‘پیر احسن القادری البغدادی

منگل 22 جون 2021 13:39

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) عقیدہ توحیدورسالت اساسِ اسلام ہے دین ِ اسلام کے خلاف سازشیں کبھی کامیاب نہیں ہونگی۔ان خیالات کا اظہا ر ممتاز عالم دین پیر احسن القادری البغدادی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے کہا کہ عقیدہ توحید ورسالت ہی دنیا وآخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے۔

(جاری ہے)

مسلمان اپنے اپنے عقائد کی اصلاح کریںمعاشرے کو گمراہی سے بچانے کے لیے قرآن وسنت کا پیغام عام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انتشاروافتراق کے موجودہ دور میںنوجوان نسل کو دینی تعلیم سے روشناس کروانا بہت ضروری ہوچکا ہے۔ معاشرہ میں جس تیزی سے بے حیائی، عریانی، فحاشی اور لادینیت کو فروغ مل رہا ہے ان حالات میں ہم قرآن وسنت کو عام کرکے ہی اپنی نئی نسلوںکو بچاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں