کامونکے ڈکیت نگر بن گیا

منگل 22 جون 2021 13:42

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) کامونکے ڈکیت نگر بن گیا،ڈی ایس پی دفتر سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر واقع لیبارٹری سے ڈاکو ہزاروں روپے نقدی،طلائی زیورات،موبائل فونز اور موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز دن دیہاڑے بارہ بجے کے قریب جی ٹی روڈ پر ڈی ایس پی فتر سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر واقع شوکت خانم لیبارٹری میں دو مسلح ڈاکو گھس آئے اور انہوں نے آتے ہی لیبارٹری کے عملہ اور مریضوں کو یرغمال بنا لیا اور گن پوائنٹ پر لیبارٹری کے عملہ سے چار عدد موبائل فونز،تیس ہزار روپے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لی جبکہ لیبارٹری میں ٹیسٹ کروانے کیلئے آئے نواحی گائوں صالح پور کے مدثر منظور سے بھی موبائل فون اور اس کی بیوی سے ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات چھین کر فرار ہوگئے،سٹی پویس مصروفِ تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں