حضور نبی کریم ﷺ کی محبت تمام محبتوں کا مرکز محور ہے‘چوہدری یاسر عرفان رامے ایڈووکیٹ

منگل 22 جون 2021 13:42

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) حضور نبی کریم ﷺ کی محبت تمام محبتوں کا مرکز محور ہے ،حضور نبی کریم کی محبت اور اطاعت کے بغیر کوئی عبادت قبولیت کا درجہ نہیں پا سکتی ۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری یاسر عرفات رامے ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تزکیہ نفس اور اصلاح معاشرہ کیلئے مسجد و مدرسہ اور خانقاہ اسلام کے تین بنیادی مراکز ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے انسانیت کو پستی سے نکال کر عظمت و رفعت کے آسمان پر پہنچا دیا ،دین ادب سے شروع ہو تا ہے اور عشق پر ختم ہو تا ہے ، وفا کا رشتہ استوار ہو جائے تو بحرو بر گوشہ دامن میں سما جاتے ہیں ایمان کی بنیاد ہی تعظیم نبی اور محبت رسول ہے ۔ آپ کی بار گاہ میں ذومعنی لفظ کے استعمال کی بھی ممانعت کر دی گئی ہے اور اس طرح اہانت رسول کے شائبہ کو بھی ختم کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں