آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نمایاں کامیابی ملنا پارٹی پر کارکنوں کا اعتماد ہے‘سیٹھ محمد اصغر

منگل 27 جولائی 2021 17:09

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) آزاد کشمیر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو نمایاں کامیابی ملنا پارٹی پر کارکنوں کا اعتماد ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سیٹھ محمد اصغر اور سابق کونسلر سیٹھ سرنواز احمد نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومتی دھونس دھاندلی کے باوجود آزاد کشمیر میں کامیابی پر مقامی قیادت مبارک باد کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال کے باجود پیپلزپارٹی کی جیت کارکنوں کی جیت ہے،پیپلزپارٹی کی گیارہ سیٹوں پر جیت بلاول بھٹو زرداری کی بہتر سیاسی حکمت عملی کا نتیجہ ہے انتخابی قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرنے پر الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود پیپلزپارٹی کی کامیابی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے ہم آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کل بھی تھے آج اور ہمیشہ رہیں گے دھونس دھاندلی سے پی ٹی آئی کی جیت کشمیری عوام کے ووٹ کی ہار ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں