پاکستان میں دہشت گردی کو بھارت براہ راست فنڈنگ کررہا ہے‘ چودھری آصف شفیق آرائیں

بدھ 28 جولائی 2021 15:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) اسرائیل اور بھارت کی پاکستان کیخلاف سازشیں ڈھکی چھپی نہیں،اسرائیل اور بھارت ایک عرصے سے پاکستان کو اپنا ہدف بنائے ہوئے ہے۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں نے اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ مودی حکومت فاشسٹ ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کو بھارت براہ راست فنڈنگ کررہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسرائیلی سافٹ ویئر کے ذریعے ہندوستان نے سائبر جاسوسی کرنے کی کوشش کی جو کہ پاکستان کی خودمختاری پر حملہ ہے۔ حکومت پاکستان اس گھناؤنے کردار کو عالمی برادری کے سامنے ٹھوس شواہد کے ساتھ پیش کرے۔انہوں نے کہاکہ اقوا م متحدہ اور عالمی دنیانے بھارت کو دہشت گردی پھیلانے کے لیے آزاد چھوڑ رکھا ہے۔ جب تک متعصبانہ رویہ ترک نہیں کیا جاتا، اس وقت تک دنیامیں امن و سکون محض خواب و خیال ہی تصور ہوں گے۔بھارت کے ہر شرمناک اقدام کو عالمی سطح پر اٹھائے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں