گوجرانوالہ، پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق، تحقیقات شروع

خاتون کے والدین نے بھی اسے اتفاقیہ واقعہ قرار دے کر کوئی بھی کارروائی کرنے سے انکار کردیا

منگل 28 دسمبر 2021 14:34

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) گو جرانوالہ میں مبینہ طور پر پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں پیش آیا جہاں خاتون کے اہل خانہ کا بتانا ہے کہ ان کی بہو پستول صاف کررہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کی موت اچانک گولی چلنے سے ہوئی یا اسے کسی نے گولی ماری ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔دوسری جانب خاتون کے والدین نے بھی اسے اتفاقیہ واقعہ قرار دے کر کوئی بھی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں