گوجرانوالہ ‘خرچہ مانگنے پرشوہرنے بیوی اوربیٹی کوقتل کردیا ‘پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا

منگل 30 ستمبر 2014 13:07

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) گوجرانوالہ میں عید کی خریداری کیلئے خرچہ مانگنے پر سنگدل شخص نے اپنی بیوی اور بیٹی کو قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے علاقے وحدت کالونی کے رہائشی اصغر کا اپنی بیوی نادرا اور اٹھارہ سالہ بیٹی نشاء سے عید کی خریداری کیلئے خرچہ مانگنے پر جھگڑا ہوگیا۔ملزم نے طیش میں آکر مبینہ طور پر بیوی اور بیٹی کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔مقتولہ کے بھائی کا کہنا ہے کہ اس کی بہن کپڑوں کی سلائی کا کام کرکے گھر کا نظام چلاتی تھی جبکہ اس کا شوہر کوئی کام نہیں کرتا تھا۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں