گوجرانوالہ، حکومتی امداد نہ ملنے پر6دیہات کے سیلاب متاثرین کاروڈ بلاک کرکے احتجاج‘ نعرے بازی

جمعہ 3 اکتوبر 2014 21:35

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) حکومتی امداد نہ ملنے پر6دیہات کے سیلاب متاثرین کاروڈ بلاک کرکے احتجاج ‘نعرے بازی ‘بتایاگیا ہے کہ صدرکامونکی کے علاقہ سادھوکی میں گزشتہ روز ملحقہ 6دیہات کے سیلاب متاثرین نے حکومتی امداد نہ ملنے پرجی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج اورلیگی ممبران اسمبلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی احتجاج کے دوران گونواز گوکے نعرے بھی گونجتے رہے متاثرین کاکہناتھا کہ کئی روز گزرنے کے باوجود علاقائی ممبران اسمبلی نے ان کا حال تک نہیں پوچھا جس کی وجہ سے وہ مشکلات کاشکار ہیں مظاہرین کے احتجاج سے سٹرک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں تاہم احتجاج ریکارڈ کروانے کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں