عید لاضحی پر صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے ایمرجنسی سنٹرز قائم کر کے افسران کی ہنگامی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں،چیف ایگزیکٹو گیپکو

جمعہ 3 اکتوبر 2014 21:35

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اکتوبر۔2014ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو ) کے چیف ایگزیکٹومنیر احمد میاں نے کہا ہے کہ وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی محترمہ نرگس سیٹھی کی ہدایت پرعید لاضحی کی چھٹیوں کے دوران صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام سب ڈویژن دفاتر میں ایمرجنسی سنٹرز قائم کر کے لائن سٹاف کے ساتھ ساتھ چیف انجینئرز اورد یگر سینئر افسران کی بھی ہنگامی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں ان چھٹیوں کے دوران صارفین کی شکایات ومسائل کے فوری حل کیلئے یہ مراکز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ان ایمرجنسی سنٹرز میں لائن سٹاف مسلسل موجود رہے گااور علاقہ میں کسی بھی جگہ بجلی کی ٹرپنگ یا دیگر کسی نقص کی صورت میں فوری سروس فراہم کرے گا مزید کسی معلومات اور شکایات کی صورت میں گیپکو سرکل سطح پر متعلقہ افسران سے درج ذیل نمبرز پر بھی رجوع کیا جاسکتا ہے سٹی سرکل گوجرانوالہ میں ایس ای سٹی سرکل جنید اختر موبائل نمبر0340-0001449،کینٹ سرکل گوجرانولہ میں مینجر آپریشن زاہد جاوید موبائل نمبر0340-0001671،سیالکوٹ سرکل میں ایس ای سیالکوٹ محمد افضل باجوہ موبائل نمبر 0340-0002181،گجرات سرکل میں ایس ای گجرات سرکل محمدریاض موبائل نمبر0340-0001902شکایات کا ازالہ نہ ہونے کی صورت میں06اور07اکتوبر کو دوپہر02بجے تک چیف انجینئر غلام محمد فون نمبر0340-0001006جبکہ 07 اور08اکتوبرچیف انجینئرآپریشن شوکت علی گِل کے موبائل نمبر0340-0001007 پر مطلع کریں۔

(جاری ہے)

نیز گیپکو حکام نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ گیپکو تنصیبات کی حفاظت اور بجلی کی بلا تعطل فراہمی کویقینی بنانے کیلئے قربانی کے جانوروں کے گوشت کا فضلہ و آنتیں وغیرہ واپڈا تنصیبات کے قریب یا ارد گرد ہر گز نہ پھینکیں اور اسے مناسب جگہ (کوڑادانوں وغیرہ میں ) تلف کریں کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں کوے، چیلیں وغیرہ گوشت کے ٹکڑے اور لمبی آنتیں لے کر واپڈا تنصیبات پر بیٹھتے ہیں اور ان کے شارٹ سرکٹ اور جلنے کا سبب بنتے ہیں جس سے نہ صرف واپڈا کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑتا ہے بلکہ عوام کو بھی بجلی کے تعطل کاسامنا ہونا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں