بھارتی جارحیت کیخلاف سنی تحریک کا یوم مذمت ، ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے ریلیاں بھارت کی اس درندگی پر وزیر اعظم نواز شریف قومی یکجہتی کیلئے کل جماعتی کانفرنس طلب کریں ،سر براہ سنی تحریک پاک افواج بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دے اٹھارہ کروڑعوام شانہ بشانہ کھڑے ہونگے معافی مانگنے تک بھارت کیساتھ سفارتی،تجارتی ،سیاسی اور سقافتی تعلقات ختم کئے جائیں عالمی برادری کی بھارتی غنڈہ گردی کیخلاف پر اسرارخاموشی بھارت کی حمایت کے مترادف ہے، بھارتی غنڈہ گردی کے خلاف تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدہو جانا چاہئے، ثروت اعجاز قادری

جمعہ 10 اکتوبر 2014 17:42

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔0 1اکتوبر 2014ء) سر براہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں اور بھارتی دراندازی کا مطلب پا کستان پر واضع ہو جا نا چا ہئے۔ بھارت کی آبی غنڈہ گردی کے بعد سرحدی دہشتگردی بے نقاب ہو چکی ہے۔پا ک افواج کوطاقت کا جواب طاقت سے ہی دینا چا ہئے ۔امریکہ اور بھارت مل کر پا کستان کو داخلی اور خارجی طور پر غیر مستحکم کرنا چا ہتے ہیں ۔

پا کستان کے حکمرانوں کو اب دو ٹوک فیصلہ کرنا ہوگا کہ انہوں نے اپنی تجارتی سیاست کو بچا نا ہے یا ملک کو؟ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو بھارتی جا رحیت کے خلاف ''یوم مذمت ''کے مو قع پر مرکز اہل سنت پر منعقدہ احتجاجی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔جبکہ گوجرانوالہ میں دفتر سنی تحریک ایمن آبادی گیٹ جی ٹی روڈ سے سیالکوٹی دروازہ تک نکالی گئی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر حافظ محمد طاہر رضا قا دری نے کہاکہ بھارت کی غنڈہ گردی کا جواب دینا اس قوم پر فرض ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے پا کستان کے پا نیوں پر قبضہ کر رکھا ہے ۔عالمی برادری کو خاطر میں لائے بغیر پا کستان کو بھارتی جنگی جنون کاجواب دینا ہوگا۔اس مو قع پر اراکین ضلعی رہنما ڈاکٹر حبیب الرحمن ،قاری محمد بوٹا جٹ اراکین رابطہ کمیٹی عطا ء الرحمن ،محمد فائق قادری ،قاری محمد فیصل اقبال سلطانی ،غازی محمد اکرم نقشبندی ،مولانا محمد رفیق احمد رضوی ،محمد اقبال ہجراء،چوہدری محمد عدیل مہر،صاحبزادہ محمد سلمان رضوی و دیگر نے شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کنٹرول لائن پر بھارت کی مسلسل خلاف ورزی اور جارحیت کے خلاف عالمی برادری کو نوٹس لینا چا ہئے۔

پا کستان اور بھارت دو بڑی ایٹمی قوتیں ہیں اگر ان کے درمیان جنگ ہوئی تو اس کے اثرات پوری دنیا میں پھیل سکتے ہیں۔پا کستان کے حکمرانوں کو زہین نشین رکھنا چا ہئے کہ امن ہمیشہ طاقت سے قائم ہو تا ہے بھارت نے ہمیشہ پا کستان کو نیچا دیکھانے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں