مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام درپیش مسائل پر جلد قابو پالے گی ‘ شاہد رفیق اعوان

مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے پاکستانی قوم سے کبھی کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کیا اور اپنے قول کی صداقت ہمیشہ ثابت کی

منگل 17 مئی 2022 14:05

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت تمام درپیش مسائل پر جلد قابو پالے گی انشاء اللہ قوم کی تمام توقعات پوری ہوں گی اور پاکستان ایک ترقی یافتہ ریاست بن کر ابھرے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ(ن) برطانیہ شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کی خاطر وزیر اعظم میاں شہباز شریف سرگرم عمل ہیں جن کی کاوشوں سے انشاء اللہ عنقریب ملکی معیشت بہتر اور عوام کا معیار زندگی ہوگا۔

انہوںنے کہا کہ قومی ترقی و خوشحالی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت کا بنیادی ایجنڈا ہے مسلم لیگ(ن) کی قیادت نے پاکستانی قوم سے کبھی کوئی جھوٹا وعدہ نہیں کیا اور اپنے قول کی صداقت ہمیشہ ثابت کی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست جھوٹ اور الزام تراشی پر مبنی ہے، مسلسل چار سال سے وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے پنجاب کویرغمال بنا کر لوٹنے والوں کی ترجمانی شرو ع کردی ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں