گو جرانوالہ میں بھی ریسکیو نے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا

جمعرات 30 نومبر 2017 22:43

ْ گوجرانوالہ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) گو جرانوالہ میں بھی ریسکیو 1122 نے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا، موٹر سائیکل سوار اہلکاروں کا شہر بھر فلیگ مارچ ،تفصیلات کے مطابق انسانی جانوں کو بچانے کیلئے 24گھنٹے کوششیں کرنیوالے محکمہ ریسکیو 1122 نے عوام کی خدمت کیلئے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا بھی آغاز کر دیا ہے ، اس سلسلہ میں 100موٹر سائیکلوں پر سوار ریسکیو اہلکاروں نے سنٹرل اسٹیشن گوندلانوالہ سے فلیگ مارچ کا آغاز کیا جو پنڈی بائی پاس اور سیالکوٹ بائی پاس سے چند دا قلعہ سے ہوتے ہوئے واپس سنٹرل اسٹیشن پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوا ، اس موقع پر ریسکیو انچارج عمر گھمن کا کہنا تھا کہ جہاں ایمبولینس گاڑیاں نہیں پہنچ پاتیں اس جگہ پر موٹر سائیکل ایمبولینس کام کرے گی تاکہ عوام کو بروقت طبی امداد کی فراہمی کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا سکے ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں