گوجرانوالہ، 48ویں سالانہ محفل میلا د مصطفیﷺ کل بعد نمازمغرب ہوگی

جمعرات 30 نومبر 2017 22:44

گوجرانوالہ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء)بارہ ربیع الاول کے سلسلہ میں 48ویں محفل میلا د مصطفیﷺ کل بعد نمازمغرب میلا د ہائوس چن دا قلعہ میں منعقدہوگی ،تفصیل کے مطابق 12ربیع الاول کے سلسلہ میں 48ویں محفل میلاد مصطفیﷺ آج بعد نماز مغرب میلاد ہائوس جلیل ٹائون چن دا قلعہ گوجرانوالہ میں حاجی نیاز سلیم کی زیرنگرانی منعقدہوگی جس میں ملک بھر سے نعت خواں اورقراء حضرات شرکت کریں گے ، اس موقع پر شرکا میں سے ایک خوش نصیب کو قرعہ اندازی کے ذریعے عمرہ کاٹکٹ بھی دیاجائیگا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں