گوجرانوالہ میں جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی،ڈپٹی کمشنر

جمعرات 30 نومبر 2017 22:44

گوجرانوالہ۔30 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ضلع گوجرانوالہ میں جشن عید میلادالنبی ؐ مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائیگی، اس ضمن میں انتظامات مکمل اور تمام متعلقہ اداروں کے سربراہوں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں‘ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں چیئرمین ضلع کونسل مظہر قیوم ناہرا‘ ایم پی اے توفیق بٹ‘ اے ڈی سی جی میڈم حفصہ رانی کنول‘ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سعید اللہ خان‘ ڈی ایم او ذوالفقار باگڑی‘ تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرزسٹی رائو سہیل اختر‘ صدر رانا محمد جمیل‘ نوشہرہ ورکاں نوید الاسلام‘ کامونکی ڈاکٹر رابعہ ریاست‘ نوشہرہ ورکاں نورالعین‘ اے سی کوآرڈ خرم‘ ڈائریکٹر کالجز سرفراز احمد ورک‘ ڈی او ایمرجنسی محمد عمر گھمن‘ ڈی او سول ڈیفنس ڈاکٹر منیر احمد‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمدانور امان‘ ڈائریکٹر واسا فدا حسین ‘ڈپٹی ڈائریکٹر پی ایچ اے ، متعلقہ افسران، انجمن تاجران کے نمائندہ ثاقب اورنمائندہ چیمبر آف کامرس ودیگر شریک تھے ،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ امسال ضلعی انتظامیہ کے زیر انتظام12 ربیع الاول کو خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں تمام پارلیمنٹیرینز کو مدعو کیا جائے گا، اس کے علاوہ چیئرمین ضلع کونسل بھی تقریب کا انعقاد کریں گے، انہوں نے کہا کہ پبلک و پرائیویٹ سکولوں کے طلباء وطالبات کے مابین قرات ونعت کے ضلعی و تحصیل لیول کے مقابلے بھی کروائے جائیں گے ،انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کوبھی ہدایت کی کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں عید میلاد النبیﷺ کی محافل اور حکومت پنجاب و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے خصوصی بینرز بھی آویزاں کرائیں اور اس کا تمام پکٹوریل ریکارڈ بھی تیار کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایت کے مطابق خوبصورت گلیاں اور بازار سجانے والے افراد کو انعامات دئیے جائیں گے اور سرکاری ہسپتالوں‘ دفاتراور دیگر عمارتوںپر چراغاں بھی کیا جائے گا،انہوںنے جی ڈبلیو ایم سی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ قبرستانوں ، جلوس کے راستوںاور دیہاتوں کی صفائی کے خصوصی اقدامات کریں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں