کامونکے،نہر اپرچناب سے ایک شخص کی نعش برآمد

ہفتہ 2 دسمبر 2017 22:43

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2017ء)نہر اپرچناب سے چالیس سالہ شخص کی نعش برآمد۔بتایا گیا ہے کہ نواحی گائوں ہرپوکی کے نزدیک نہر اپرچناب کے پُل کے نزدیک دیہاتیوں نے چالیس سالہ شخص کی نعش تیرتی دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی تو صدر پولیس نے نہر سے نعش نکلواکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے مردہ خانہ میں منتقل کردی ہے۔

(جاری ہے)

اور نعش کے جسم پر خاکی رنگ کی شلوار قمیض ہے ۔پولیس کے مطابق نعش ایک ہفتہ قبل پُرانی معلوم ہوتی ہے اور اُس پر کسی قسم کے زخموں کی نشانات نہیںہیں اور ابھی تک اُسکی شناخت نہ ہوسکی ہے۔۔۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں