وزیر اعلیٰ پنجاب کے شعبہ صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات قابل تعریف ہیں، توفیق بٹ

پیر 4 دسمبر 2017 22:07

گوجرانوالہ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی توفیق بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے شعبہ صحت کے حوالے سے انقلابی اقدامات قابل تعریف ہیں۔ شہباز شریف نے شعبہ صحت کے استحکام اورلوگوں کو علاج معالجہ کی وسیع و جدیدسہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ان کے وژن کے مطابق غریب مریضوں کو بنیادی علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی ہر صورت ممکن بنائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاری اڈہ کے قریب محکمہ صحت کی طرف سے عوام میں بیماریوں سے بچاؤ کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے لگائے گئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کنونشن کا افتتاح کرنے کے موقع پر کیا۔بعدازاں ایم پی اے نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا معائنہ بھی کیا اور ان میں لیبارٹری، ایکسرے،الٹراساؤنڈ، ای سی جی اور امراض نسواں کے علاج کی سہولیات کی فراہمی کو سراہا۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر سعید اللہ خان ،چیئرمین سید طاہر حسین شاہ و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں