ڈپٹی کمشنر کا ایم پی اے میاں طارق محمود کے ہمراہ گوجرانوالہ انڈسٹریل ایکسپو کا دورہ

پیر 4 دسمبر 2017 22:07

گوجرانوالہ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی اور ایم پی اے میاں طارق محمود نے گوجرانوالہ بزنس سنٹر میں گوجرانوالہ انڈسٹریل ایکسپو کا دورہ کیااور نمائش میں لگائے گئے تمام سٹالز کا تفصیلی دورہ کیا اٴْنہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ بزنس سنٹر کی اس کاوش سے نہ صر ف اس علاقے کی صنعتی اور معاشی ترقی میں اضافہ ہو گا بلکہ ملکی معیشت پر بھی بہت مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہاکہ قبرستان کی جگہ کے لئے 5/6 تجاویز بھیج دی گئی ہیںجلد ہی اس پر عملدرامد شروع ہو جائے گا۔میاں عامر عزیز صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کو جمخانہ اور ایک ہاکی گرائونڈ کی تجاویز پیش کی جو ڈی سی صاحب نے مان لی۔

(جاری ہے)

صدر،نائب صدر اور سابقہ صدر اخلاق احمد بٹ نے ڈی سی گوجرانوالہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا، اس موقع پرگوجر انوالہ بز نس سنٹر کے چیئر مین گوجرانولہ خواجہ ضرار کلیم، ڈائریکٹر گوجرانوالہ بزنس سنٹر شیخ نعمان صلاح الدین ،میاں عامرعزیز صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ،نوشاداحمد سینئر وائس پریزیڈنٹ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،عرفان یعقوب بٹ وائس پریزیڈنٹ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق صدر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اخلاق احمدبٹ بھی موجود تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں