نبی اکرم ﷺکی ولادت با سعادت اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا انعام ہے، محمد رفیق مجددی

پیر 4 دسمبر 2017 22:07

گوجرانوالہ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء)نبی اکرم ﷺکی ولادت با سعادت اللہ کی طرف سے انسانیت کے لیے ایک بہت بڑا انعام ہے ۔آپﷺ کی تعلیمات اور عملی زندگی نے ثابت کر دیا انسان اشرف المخلوقات ہے اور انسانی حقوق کا تحفظ ہر ادنیٰ و اعلیٰ پر فرض ہے آپ ﷺ کی عملی زندگی اور تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر امت مسلمہ کو اپنے تمام تر اختلاف ختم کرکے اتحا د اور یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ کرنا چاہیے ۔

ان خیالات کا اظہارصاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتما م انٹر نیشنل میلاد مصطفی کانفرنس منعقدہ درگاہ حضرت ابو البیان 121بی ماڈل ٹائون کے ایک بہت بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اسامہ یاسین چیئرمین ورلڈ ایسوسی ایشن الازہر گریجوایٹس مصر نے کہا کہ آپ ﷺکے اسوئہ حسنہ پر عمل پیرا ہو کر ہی دین و دنیا کی فلاح حاصل ہو سکتی ہے حضور کی پیروی کرنے سے ہی ملت اسلامیہ کا زوال عروج میں بدل سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ قرآن و حدیث کی ترویج و اشاعت کے لیے ہر مسلمان کو ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرنے چاہیے۔

(جاری ہے)

الشیخ ڈاکٹر ابراہیم ھُد ھُد چیئر مین انٹر نیشنل اسلامک آئیڈیالوجی سنٹر مصر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کی دین اسلام کی تریج و اشاعت کے لیے کی گئی کاوشوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جس طرح محنت اور لگن کے ساتھ یہ ادارہ دین اسلام کی نشاة ثانیہ کا کام کر رہا ہے دنیا میں ایسے ادارے بہت کم دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ محفل میلاد کی اصل حیثیت یہ ہے کہ نہ صرف تلاوت قرآن اورنعت خوانی ہو بلکہ حضور کی تعلیمات پر بھی روشنی ڈالی جائے،ان کا کہنا تھا کہہم اپنے ذاتی اختلافات کوبالائے طاق رکھتے ہوئے ،فقط دین مصطفیٰ ؐکے فروغ کیلئے مل جل کر کام کریں کیونکہ اسی میں ہم سب کی بھلائی مضمر ہے ۔کانفرنس میں ڈاکٹر ولی محمود وائس چیئر مین انٹرنیشنل الازہر اسکالرز مصر ،قاری سید صداقت علی لاہور،سید افتخارالحسن شاہ ایم این اے،صاحبزادہ حامد رضا سیالکوٹ ،شیخ ثروت اکرام میئر گوجرانوالہ،محمد توفیق بٹ ایم پی اے،محمد شعیب بٹ ،صاحبزادہ آصف ہزاروی ،علامہ نورالحسن تنویر،شیخ محمد سعید مدنی ٹیکسٹائل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں