گوجرانوالہ،موٹر سائیکل سوارگلے میں ڈور پھرنے سے شدید زخمی

پیر 4 دسمبر 2017 22:07

گوجرانوالہ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) گلے میںڈور پھرنے کے باعث موٹر سائیکل سوارحافظ قرآن شدید زخمی ہو گیا ، مضروب طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل، ایس ایچ او سبزی منڈی کو معظل کر دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مقامی رہنما عبید اللہ غازی کا جواں سالہ بیٹا حافظ موسیٰ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ منیٰ اسٹیڈیم کے قریب کٹی پتنگ کی ڈور اسکے گلے میں پھر گئی جس کے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے نوجوان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر مضروب کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ، دوسری جانب اعلی پو لیس حکام نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او سبزی منڈی کو معطل کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں