گوجرانوالہ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں نامعلوم شخص جاں بحق، متعدد افراد شدید زخمی

پیر 4 دسمبر 2017 22:09

گوجرانوالہ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء) ٹریفک کے مختلف حادثات میں نامعلوم شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد شدید زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق دھونکل میں سٹرک عبور کرنے والے پنتالیس سالہ نامعلوم شخص کو تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی جسکے نتیجے میں شدید زخمی ہونیوالے شخص کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، دیگر حادثات میں چاند، نعیم، منصور، سعد، اکرام، عرفان، قاسم، زبیدہ بی بی ، فرزانہ، عالیہ اور ارحم و غیرہ زخمی ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں