ڈپٹی کمشنر کا’میڈ ان گوجرانوالہ ‘‘ صنعتی نمائش کا دورہ

پیر 4 دسمبر 2017 22:09

گوجرانوالہ۔4 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2017ء)ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے کہا کہ گوجرانوالہ میں تیار کی جانے والی صنعتی مصنوعات اپنی مثال آپ ہیں ، ’’میڈ ان گوجرانوالہ ‘‘ صنعتی نمائش میں رکھی جانے والی مصنوعات کسی عالمی معیار سے کم نہیں ،گوجرانوالہ چیمبراور جی بی سی کی مشترکہ کاوش سے گوجرانوالہ میں تیار ہونے والی مصنوعات کو ایک چھت تلے اکٹھا کر کے اعلیٰ کارنامہ سرانجام دیا ہے ، شاندار نمائش کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوںنے ’’میڈ ان گوجرانوالہ ‘‘ صنعتی نمائش کے دورہ کے دوران کیا،اس موقع صدر چیمبر میاں عامر ،چیئرمین جی بی سی خواجہ ضرارکلیم ،سینئر نائب صدر نوشاد احمد راجپوت،نائب صدر عرفان یعقوب بٹ ،اراکین مجلس عاملہ،سابق صدور اخلا ق احمد بٹ،شیخ نعمان صلاح الدین کے علاوہ بزنس کمیونٹی کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ،اس موقع پر صدر چیمبر میاں عامر عزیزنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوجرانوالہ میں کھیلوں کیلئے کوئی مناسب بندوبست نہیں ہے علاوہ ازیں دھاتوں میںصحت کے مراکز قائم ہیں جن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ہے ،ڈپٹی کمشنر طارق قریشی نے جن مسائل کا ذکر کیا ہے اس پر خصوصی غور کیا جائے گا علاوہ ازیں میں کوشش کر رہا ہوں کہ شہریوں کی تفریحی سرگرمیوں کیلئے نہر پر ایک خوبصورت پارک تعمیرکیا جائے جس میں مختلف ٹریک بنائے جائیں ،پاک کے قریب ہیں گوجرانوالہ کے رویتی کھانوں کیلئے ایک فوڈ سٹریٹ بنائی جائے ،اس سارے منصوبوں میں گوجرانوالہ چیمبر نہایت اہم رول ادا کر سکتا ہے ،صدر چیمبر نے ان منصوبوں کی تکمیل کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں