زہریلا کھانا کھانے سے باپ دو بیٹوں سمیت جاںبحق ،بیٹی کی حالت تشویشناک

بدھ 6 دسمبر 2017 21:51

گوجرانوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء) جوکھیاں میں زہریلا کھانا کھانے سے باپ دو بیٹوں سمیت جابحق ہو گیا ،بیٹی کی حالت تشویشناک ، تفصیلات کے مطابق وزیر آباد کے علاقہ جو کھیاں کے رہائشی پنتالیس سالہ سلیم نے اپنے اٹھارہ سالہ بیٹے امیر حمزہ ، سولہ سالہ عامر، بائیس سالہ بیٹی حمیرا اور دیگر افراد کے ساتھ ملکر کھانا کھایا ،کھانے کے فوری بعد چاروں کی اچانک حالت غیر ہو گئی ، جنہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سلیم اور اس کے دونوں بیٹے کچھ دیر موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گئے جبکہ حمیرا کی حالت بھی تشویشناک بیان کی جارہی ہے ، دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے جاں بحق ہونیوالوں کے نمونہ جات حاصل کرکے انہیں لاہور لیبارٹری میں بھجوا دیا ہے ، پو لیس نے بھی اس افسوسناک واقعہ پر تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں