بھٹہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل

بدھ 6 دسمبر 2017 21:51

گوجرانوالہ۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2017ء)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر( جنرل) ڈاکٹررانی حفصہ کنول نے کہا ہے کہ بھٹہ مزدوروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے ،اس ضمن میں محکمہ لیبر کے افسران متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر سے مل کر مشترکہ لائحہ عمل تشکیل دیں تا کہ انہیں ہر ممکن ریلیف دیا جا سکے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر محمد امجد پال،سی ای او ایجوکیشن طارق محمود ،ڈی او لٹریسی محمد سلیم،ایس ایس او سوشل سکیورٹی احمد رضا،اسسٹنٹ پبلک پراسکیوٹر اویس علی بٹ،اے ڈی لیبر ویلفئیر مطیع الرحمن،لیبر آفیسر راجہ غلام مصطفی کے علاوہ دیگر ممبران اجلاس میں شریک تھے،اجلاس میںبتایا گیا کہ اب تک 557مزدوروں کو خدمت کارڈ جاری اور 9باقی رہ گئے ہیں جو آئندہ اجلاس سے قبل جاری کر دیے جائیں گے ،اس کے علاوہ محکمہ لٹریسی کے سروے کے مطابق ضلع بھر کے 316بھٹوں میں سی191بھٹوں کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے جہاں سے 3248بچوں کو مختلف سکولوں میں داخل کروا دیا گیا اور 340بچے باقی ہیں جن کا داخلہ آئندہ اجلاس سے قبل مکمل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)ڈاکٹر حفصہ رانی کنول نے محکمہ لیبر کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں اپنی کارکردگی پر مشتمل پریزنٹیشن تیار کر کے لائیں تا کہ ان کی کارکردگی کا تعین کیا جا سکے، انہوں نے محکمہ ای او بی آئی کی اجلاس میں عدم شمولیت پر برہمی کا اظہار کیا اور انہیں آئندہ اجلاس میں شامل ہونے کی سختی سے ہدایت کی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں