محفوظ اور روشن پاکستان کیلئے میاں برادران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ،ْ شاہد رفیق اعوان

آئندہ الیکشن میں بھی ملک کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر ہی اپنے اعتماد کا اظہار کرینگے ،ْ بیان

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:52

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) محفوظ اور روشن پاکستان کیلئے میاں برادران کی کاوشیں قابل تحسین ہیں،آئندہ الیکشن میں بھی ملک کے عوام پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت پر ہی اپنے اعتماد کا اظہار کرینگے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ(ن) یوکے شاہد رفیق اعوان نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت جب سے اقتدار میں آئی ہے انتھک محنت جدوجہد اور مخلصانہ کاوشوں کے باعث عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ پاکستان درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج کا پاکستان 2013 کے مقابلہ میں زیادہ ترقی یافتہ اور پر امن مضبوط اور خوشحال ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر سیاسی استحکام برقرار رہتا تو ہم 6 فیصد سالانہ ترقی کرنے کے قابل ہو جاتے پاکستان کی ترقی کا سفر جتنی تیزی سے جاری ہے اس کے دشمن اتنی تیزی سے اس کیخلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں سازشیں کرنے والوں کو ناکامی ہوگی ن لیگ تمام اداروں کا احترام کرتی ہے اور مخالفین لڑائی کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں