امریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے مسلم دشمنی کی بدترین مثال قائم کی ہے رانا نعیم اقبال

جمعرات 7 دسمبر 2017 15:52

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2017ء) امریکہ کی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرکے مسلم دشمنی کی بدترین مثال قائم کی ہے اس کا خمیازہ امریکہ کو بھگتنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما رانا نعیم اقبال،سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن تحصیل کامونکے میاں اقبال عزیز،سماجی سیاسی رہنما چودھری کاشف ریاض ورک،ادارة المصطفیٰ انٹرنیشنل حلقہ کامونکے حاجی محمد شفیق مصطفائی،جماعت اسلامی کامونکے کے امیر ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی اور چیئرمین کامونکے ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز چودھری ارشد مسعود ویرکا نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر کا یہ عمل بین الاقوامی اور سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی ہے اور اس کے گھٹیا فعل سے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا لگے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکی صدر یہ فیصلہ فلسطینیوں کیخلاف ننگی جارحیت ہے اور ان حالات میں پاکستان کے عوام فلسطینی عوام کیساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں اور اقوام عالم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے اس جارحانہ فیصلہ کیخلاف میدان عمل میں آئیں اور امریکہ کیساتھ تعلقات کے حوالے سے نظرثانی کریں۔انہوں نے کہاکہ امریکی صدر ٹرمپ کے اس فیصلہ سے انتہا پسندی کو فروغ ملے گا اور مشرق وسطیٰ کا امن مزید خراب ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں