عوام کی منتخب حکومت ملک میں امن اور روشنیاں واپس لے آئی، خرم دستگیر خان

ہفتہ 9 دسمبر 2017 20:35

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حالات کا ماتم اور سب خراب ہے کی گردان کرنے سے ملک کے حالات نہیں بدل سکتے ،نظام کو فرسودہ اور گلا سڑاکہنے سے نظام بدل نہیں جاتا، حوصلہ افزاء امر یہ ہے کہ عوام کی منتخب حکومت امن اور روشنیاں واپس لے آئی ہے،طالبات کی شاندار کا رکردگی ثبوت ہے کہ ملک میں سب خراب نہیں ہے‘ان خیالات کا اظہار انہوںنے گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون میں منعقدہ کانوووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ دن رات حکومت کابین کرنے اور نظام کو کوسنے سے حالات اچھے نہیں ہو جاتے بلکہ معاشرے کے سب افراد کو اپنی ذمہ داریاںمحسوس کرنا ہوں گی اور اجتماعی کوششوں سے ہی پاکستان دنیا کا عظیم ملک بنے گا،انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے سنگین مسائل حل کئے ہیں البتہ تھانہ کچہری کے معاملات میں ہمیں ابھی کام کرنے کی بہت ضرورت ہے ،ہمارے نوجوان جب ہماری راہنمائی کریں گے تو یقین ہے کہ یہ مسائل بھی حل ہو جائیں گے ،انہوںنے علامہ اقبال ؒ کے شعرپرواز ہے دونوں کی اسی ایک فضا ء میںکرگس کا جہاں اور ہے شاہیں کا جہاں اورپر غور کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ طالبات فیصلہ کریں کہ انہوںنے صرف تنقید کرنے والوں میں ہی شامل ہو نا ہے یا کہ ملک وقوم کی تعمیر کرنے والوں میں،اس موقع پر پر نسپل عامرہ چیمہ اور دیگر نے بھی خطاب کیا،تقریب میں ممبر قومی ا سمبلی چوہدری محمود بشیر ورک ،ڈپٹی کمشنر طارق قریشی ،سی ٹی او آصف ظفر چیمہ اور دیگر بھی شریک تھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں