کامونکے، پولیس نے خاتون سمیت آٹھ منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے

پیر 11 دسمبر 2017 19:41

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2017ء) پولیس نے خاتون سمیت آٹھ منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں چرس اور شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز ایمن آباد پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش رانی بی بی کی بیٹی فروا سے پندرہ سو دس گرام چرس،کوٹ محمد حسین کے شفقت سے دس لیٹر ،عباس نگر کے فرید سے چار لیٹر اور محلہ اونچا کھولا کے محمد عمر سے پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے جبکہ واہنڈو پولیس نے موہن پور بھٹیاں کے ناظر حسین سے بارہ سو پچاسی گرام،محلہ کار سٹینڈ کے ذیشان احمد سے دو سو بیس گرام چرس،نواحی گائوں دھنسہر پائیں کے انتظار حسین اور محمد عارف سے پانچ پانچ لیٹر شراب برآمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں