سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی برسی کے موقع پرگوجرانوالہ میں بھی سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی ،این جی اوزاور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام

ہفتہ 16 دسمبر 2017 23:05

گوجرانوالہ۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2017ء) سانحہ اے پی ایس کے شہدا کی برسی کے موقع پرگوجرانوالہ میں بھی سیاسی و سماجی تنظیموں ،سول سوسائٹی ،این جی اوزاور تعلیمی اداروں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا اہتمام یا گیا جن میں شہدا کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی گئی۔ مختلف تقریبات میں شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور دہشت گردی ے خلاف جنگ میں سرگرم پاک فوج اورشہدا ے لواحقین سے یکجہتی کا اظہار یا گیا۔

اس سلسلہ میں ایک تقریب ہاشمی سائنس سکول گرجاکھ میں بھی منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے جنرل سیکرٹری محمد راشد مغل،پروفیسر محمد کاشف پرنسپل سکول ہذا،حافظ طاہر رضوی،حافظ عمر فاروق،شہروز علی راجپوت اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دسمبر 2014 کا دن ملکی تاریخ میں سیاہ یوم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

آج ان معصوموں کا خون رنگ لے آیا ہے اور آج پاکستانی اقوامِ عالم میں وہ واحد قوم ہے جس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتی ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم نے جو قربانیاں دی ہیں وہ شاید ہی کسی دوسری قوم نے دی ہوں، شہیدوں کی دِن رات محنت اور قربانیوں کی بدولت آج پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے،سانحہ اے پی ایس نے پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز وحدت کو جنم دیا جب کہ اس دل سوز واقع سے پوری قوم نے دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن معرکہ لڑنے کا مصمم ارادہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ قوم شہدائے اے پی ایس کی عظیم قربانی کو کبھی نہیں بھولے گی تاہم ہم دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔آخر میں وطن عزیز کی ترقی، سلامتی ،اور شہدا اے پی ایس پشاور کے لئے دعا مانگی گئی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں