عربی زبان کو بہت زیادہ اہمیت وفضیلت حاصل ہے ،پیر محمد دائود رضوی

پیر 18 دسمبر 2017 22:18

گوجرانوالہ ۔18 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2017ء)عربی زبان کے عالمی دن کے حوالے سے امیر جماعت رضائے مصطفے الحاج پیر محمد دائود رضوی نے کہا ہے کہ عربی زبان کو بہت زیادہ اہمیت وفضیلت حاصل ہے کیونکہ یہ ہمارے پیارے آقا ومولی رسول کریم ﷺکی زبان ہے‘ قرآن پاک اسی زبان میں نازل ہوا اور قبر میں سولات جوابات بھی عربی زبان میں ہی ہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بحثیت مسلمان ہمیں عربی کو دوسری زبانوں پر فوقیت دینی چاہئیے مگر افسوس کہ ہمارے ڈبل ایم اے کرنے والے نوجوانوں کو نماز جنازہ‘ دعائے قنوت بھی نہیں آتی حتی کہ بعض کو صحیح تلفظ کے ساتھ کلمہ طیبہ بھی نہیں آتا۔ ہمیں چاہئیے کہ دیگر زبانیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ عربی زبان پر بھی عبور حاصل کریں کیونکہ اس زبان کا اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ ایک خاص تعلق ہے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں