گوجرانوالہ پٹرولنگ پو لیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن‘ 7 اشتہاری گرفتار،اسلحہ برآمد

بدھ 20 دسمبر 2017 22:00

گوجرانوالہ۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) پٹرولنگ پو لیس کا جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن‘ سات اشتہاری ملزمان گرفتار‘ ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا، تفصیل کے مطابق ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن شجاعت علی رانا کی ہدایت پر دوران گشت کا رروائی کرتے ہوئے پٹرولنگ پوسٹ ہیڈ جگو گجرات کے اے ایس آئی بلال یوسف نے تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے اشتہاری ملزم عنایت کو گرفتار کر کے تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے حوالے کر دیا، اسی طرح پٹرولنگ پوسٹ گورالی گجرات کے اے ایس آئی شہزاد اکبر نے تھانہ صدر گجرات کے 6اشتہاری ملزمان خاقان حیدر، امجد حسین، ممتاز ، محمد سلیم، محمد شریف اور فاروق کو گرفتار کر کے تھانہ صدر گجرات کے حوالے کر دیا، اس کے علاوہ پٹرولنگ پوسٹ ساروکی گجرات کے اے ایس آئی مبشر الحسن نے دو ملزمان صدام حسین اور زاہد عمران کے قبضہ سے ایک ایک پسٹل 30بور وگولیاں برآمد کر کے ملزمان کو تھانہ کنجاہ گجرات کے حوالے کر کے مقدمات کا اندرج کروا دیا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں