کرسمس پر سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

بدھ 20 دسمبر 2017 22:00

گوجرانوالہ۔20 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 دسمبر2017ء) کرسمس کے موقع پر فول پروف سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے پولیس افسروں اور جوانوں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں،اہلکاروں کو اپنی اپنی جائے تعیناتی پر حاضر اورڈولفن فورس کو موثر گشت کی ہدایت ، اینٹی رائٹ اسکواڈ کی پولیس لائنز میں ڈرائی پریکٹس ،ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کو بھی پیٹرولنگ جبکہ ضلع کے خارجی اور داخلی راستوں پر چیکنگ میں مزید بہتری لانے کا حکم، تفصیلات کے مطابق ضلع سمیت ریجن بھر میں کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سٹی پولیس آفیسر اشفاق خان نے ایس ایس پی آپریشنز اور ریجن بھر کے ڈی پی اوز کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو ہائی الرٹ رکھا جائے ،انہوں نے کہا پولیس پیٹرولنگ کے دور ان مشکوک اشخاص سمیت اہم مقامات کی چیکنگ کو موثر بنایا جائے ،ایجنسیز کے ساتھ رابطہ رکھتے ہوئے انفرمیشن کو آپس میں شیئر کرتے ہوئے ریڈ کئے جائیں ،سی پی او نے کہا کہ کرسمس کے موقع پر شہریوں بالخصوص مسیحی برادری کو احساس تحفظ فراہم کرنے کیلئے ان سے میٹنگز کی جائیں اورسامنے آنیوالے مسائل کے فوری حل کیلئے موثر اقدامات عمل میں لائے جائیں ،انہوں نے کہا کہ شہریوں کو امن کی فضا فراہم کرنا پولیس کے فرائض میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں