المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام حاجی محمد حنیف طیب کا دو ایمبولینس اور مو با ئل ڈسپنسری کا افتتاح

بدھ 20 دسمبر 2017 22:58

کامونکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 دسمبر2017ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام گذشتہ روز سابق وفا قی وزیر حاجی محمد حنیف طیب نے دو ایمبولینس اور مو با ئل ڈسپنسری کا افتتاح کیا اس موقع پر اُنہوں نے خطاب کے دوارن کہا کہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نہ صرف قومی بین الاقوامی سطع پر بھی فلاحی کاموں میں بھرپور حصہ لے رہی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ دنوں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے روہنگیا میںمصیبت زدہ مسلمان بھا ئیوں کی مدد کیلئے بنگلہ دیش میں پنا ہ گزین کودس کر وڑ روپے کی امداد بھجوائی گئی ہے۔ جس میں یورپ میں مقیم المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران نے بھرپور تعاون کیا تھا۔ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ممبران خدمت خلق کے عظیم جذبہ سے سرشار ہیں۔۔۔۔۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں