وفاقی وزیرقانون و انصاف محمود بشیرورک کا اپنے آبائی شہر گکھڑ پہنچنے پر شاندار استقبال

جمعہ 12 جنوری 2018 23:01

گوجرانوالہ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء)وفاقی وزیرقانون و انصاف محمود بشیرورک کا گکھڑ پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا،مسلم لیگ ن کے حلقہ این ای97سے ن لیگی ایم این اے چوہدری محمود بشیر ورک کے وفاقی وزیرقانون و انصاف بننے کے بعد اپنے گھر وحلقہ، حتیٰ کہ اپنے آ بائی گائوں شہر گکھڑ منڈی پہنچنے پر ان کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا،جہاں پر انہوں نے ممتاز ن لیگی گھرانے میر ہائوس میں ن لیگی رہنمائوںمیجر الطاف چیمہ ن لیگ کے ضلعی انفر میشن سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ، عمر الطا ف چیمہ،میر مظہر بشیر ودیگر،ورکروں اور اپنے گائوں گکھڑ ابن والی کے معززین سے ملاقاتیں کیں،اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگی حکومت نے جتنا ریلیف عوام کو دیا ہے کوئی اور حکومت نہیں دے سکتی،جبکہ میرے پیش رو وزیرقانون بھی مجھ سے سینئر اور بہتر وزیر قانون تھے،پھر بھی ہم مل کر قانو نی پچیدگیوں سے فائدہ نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دیں گے انہوں نے کہا کہ ن لیگی حکو مت ناصرف اپنی آئینی مدت پوری کرے گی بلکہ آمدہ جنر ل الیکشن میں اپنے مخالفین کی ضما نتیں بھی ضبط کروائے گی ،انہوں نے کہا کہ ہر ایشو صرف ن لیگی حکو مت کو بد نام اور فلاپ کر نے کیلئے پیدا ہو رہے ہیں،کیو نکہ مخالفین سمجھتے ہیں کہ نواز شر یف کے ہو تے ہو ئے انکی کامیانی ناممکن ہے اس لئے مخالفین اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے عوام کو ن لیگ سے بدظن کر نے مین مصروف ہیں مگر اس میں وہ کا میاب نہیں ہو سکتے جس طرح انہیں چکوال میں شکست ہوئی آمدہ الیکشن میں اس سے بھی ان کا زیادہ براحال عوام کرے گی انہوں نے کہا کہ گکھڑ کی سر زمین پر پڑھا کھیلا اور بڑا ہوا اس سرزمین میں بہت زیادہ زرخیزی ہے جس نے بہت زیادہ سپوت پیدا کئے ،جنہوں نے ملک و قوم کی خدمت کی ہم کسی صورت انہیں فراموش نہیں کرسکتے ، ا س موقع پر ن لیگی ایم پی اے چو ہدری اشرف ورائچ ،چوہدری اکمل سیف چٹھہ،اعجاز پرویا،ن لیگ گکھڑ کے صرر میر مظہر بشیر اور ایم سی گکھڑ کے متوقع چیئر مین زاہد عنا یت بٹ نے انہیں ہار پہنائے پھو ل برسائے اور نعرے بازی بھی کی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں