گوجرانوالہ، ایس پی سرکل وزیر آباد کی قیادت میں فلیگ مارچ

جمعہ 12 جنوری 2018 23:01

گوجرانوالہ۔12جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2018ء) قصور واقعہ کے بعد بگڑتے حالات کے پیش نظر امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے اے ایس پی سرکل وزیرآباددست محمد کی قیادت میں فلیگ مارچ کیا گیا ۔جس میں سرکل پولیس کے تمام ایس ایچ اوز ،سب انسپکٹرز سمیت پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد موجودتھی ۔فلیگ مارچ DSPآفس سے شروع ہو کر جی ٹی روڈ ،سیالکوٹ روڈ ،سرکلر روڈ ، مین بازار سے ہو تا ہوا گکھڑمنڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔

(جاری ہے)

اے ایس پی دوست محمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصدلوگوں میں شعور کو بیدار کرنا ہے اورعوام کو بہترین سکیورٹی فراہم کرنا ہے ہم سکولوں میں جا کر ٹیچرز اور طلباء کو بھی آگاہی مہم کے ذریعے آگاہ کریں گے کہ بچوں نے انجان لوگوں کیساتھ کس طرح کا سلوک کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اس سے عوام اور پولیس میں اعتماد کی فضا بھی قائم ہوگی۔اس موقع پرایس ایچ او سٹی محمدعباس،ایس ایچ اوصدرملک عامر،اے ایس آئی سجاد چیمہ ،محمدعمران سنی ودیگربھی موجودتھے۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں